@dawoodsyedpoet: جہاں کے رنج و الم جب نپٹ گئے ہوں گے ضرور آلِ محمدؐ میں بٹ گئے ہوں گے حسینؑ اکیلا ہوا کربلا میں عصر تلک جوان جتنے بھی بھیجے تھے کٹ گئے ہوں گے گماں کرو کہ سکینہؑ کا کیا ہوا ہوگا وہ کان درّ ِ یمَن چھنتے پھٹ گئے ہوں گے سکینہؑ پیاس سے "باباؑ" پکارتی ہوگی کئی فرات زمیں پر الٹ گئے ہوں گے چلایا ہوگا لعیں نے جو تیر اصغرؑ پر کئی ملال بدن سے لپٹ گئے ہوں گے "حسینُ منی" صدا بن کے گونجتی ہوگی درِ رسولؐ پہ ماتم سمٹ گئے ہوں گے داؤد سیدؔ