@rooheman640: ہم سب نے کبھی نہ کبھی کسی کا انتظار کیا ہے۔ شہزادے کا سہارے کا، کسی کے "آ جاؤ، میں سنبھال لوں گا" کا۔ پر پھر ایک دن سمجھ آتا ہے کہ جو ہاتھ تمہیں تھامنے آئے گا، وہ تمہیں گرا بھی سکتا ہے۔ جو کندھا سہارا بنے گا، وہی بوجھ بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے اٹھو۔ اپنے زخم خود سمو۔ اپنے آنسو خود پوچھو۔ اپنی سلطنت کی تاج خود پہنو۔ ہاں راتیں کاٹنا مشکل ہوگا۔ دل ٹوٹے گا، بار ٹوٹے گا۔ پر یقین کرو، اپنے ٹوٹے دل کے ٹکڑے خود چن کر جوڑنا... کسی کے سہارے جینے سے ہزار گنا بہتر ہے۔ تم ملکہ ہو۔ تاج تمہارے سر پر ہے، بس تم نے کبھی خود پر یقین نہیں کیا۔ اب وقت آ گیا ہے۔ نہ شہزادے کا انتظار نہ کسی کے آنے کی آس۔ تم خود اپنا خواب ہو، خود اپنی دعا ہو، خود اپنا گھر ہو۔ اور جو تمہیں سمجھے گا نا... وہ تمہارا محتاج نہیں ہوگا، وہ تمہارے ساتھ چلے گا۔ برابر میں قدم سے قدم ملا کر۔ #unfrezzmyaccount #foryoupage #fypシ゚viral #creatorsearchinsights #foryou @creator.search.insights