@toseef_ke_kahani143: تم ایک بہترین عورت ہو وہ عورت جس کے لیے میرا دل صرف دھڑکتا ہی نہیں بلکہ ہر دھڑکن میں تمہارا نام لیتا ہے تم وہ ہو جس کے لیے میرے ہر احساس نے سچائی کا لباس پہنا جس کے لیے میری روح نے محبت کو پہچانا اور دل نے پہلی بار سکون پایا وارثِ محبت تم وہ اکلوتی چاہت ہو میری جس پر میری ہر خواہش ختم ہو جاتی ہے جس کے بعد کسی اور کا خیال بھی دل میں آنا گناہ سا لگتا ہے تم وہ دعا ہو جو ہر نماز میں بےاختیار لبوں پر آ جاتی ہے وہ خواب ہو جو آنکھوں سے نہیں روح سے دیکھا جاتا ہے تم میری زندگی کی رونق ہو وہ روشنی ہو جو میرے اندھیروں کو چُپکے سے چُرا کر لے جاتی ہے وہ مسکراہٹ ہو جو میرے اداس لمحوں کو زندگی دے دیتی ہے وہ سکون ہو جو میرے بےچین دل کو تھام لیتا ہے تمہاری ایک نظر میرے دن کو عید بنا دیتی ہے اور تمہاری خاموشی بھی میرے لیے ایک مکمل گفتگو بن جاتی ہے میں نے دنیا کو نہیں دیکھا میں نے صرف تمہیں دیکھا ہے اور سچ کہوں تمہیں دیکھ کر مجھے دنیا کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی وارثِ محبت میرا عشق تم سے شروع ہو کر تم پر ہی ختم ہوتا ہے تم ہی میری چاہت کی آخری حد ہو، تم ہی میری محبت کا پہلا لفظ میں تمہیں چاہتا نہیں میں تم میں جیتا ہوں میری ہر سانس ہر دعا ہر احساس صرف تمہارا ہے اگر کبھی لفظ ختم ہو جائیں تو سمجھ لینا میری خاموشی بھی تم سے محبت کرتی ہے کیونکہ تم وہ کہانی ہو جو لکھی نہیں جاتی بس محسوس کی جاتی ہے ❤️🫂😭 #ToseefKiKahani #urdupoetry #deeplines #fyp #motivation