@muhibrehmansherani1: انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ جنگ نہیں، بلکہ دلوں کا ایک دوسرے سے دور ہو جانا ہے اور سب سے بڑی فتح کسی ایک فریق کی کامیابی نہیں بلکہ نفرت کے طویل سفر کا محبت اور مفاہمت پر اختتام ہے الحمدللہ حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب کی سربراہی میں منعقدہ جرگے کی مسلسل کاوشوں قبائلی روایات اور بزرگوں کی دانش کے نتیجے میں دو روزہ نہورہ کے بعد 46 سالہ دشمنی کا خاتمہ ہوگیا اور فریقین کے درمیان صلح و بھائی چارے کی راہ ہموار ہوئی فلسفۂ حیات یہی سکھاتا ہے کہ طاقت تلوار اٹھانے میں نہیں، بلکہ وقت آنے پر ہاتھ ملانے میں ہے قبائلی معاشروں کی اصل خوبصورتی ان کی روایات بزرگوں کی بصیرت اور اجتماعی شعور میں پوشیدہ ہے جب اختلاف کے اندھیرے گہرے ہو جائیں تو دانش مند لوگ چراغ بن کر سامنے آتے ہیں اور یہی چراغ معاشروں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اللہ تعالیٰ اس بابرکت صلح کو دائمی بنائے فریقین کے دلوں میں محبت احترام اور اخوت کو مزید مضبوط فرمائے اور ضلع شیرانی کو ہمیشہ امن اتحاد اور باہمی اعتماد کا گہوارہ بنائے . #molanamuhammadkhansherani #maulanasherani #sheranibaba #شیر_بلوچستان #مولانا_محمد_خان_شیرانی