@sharywrite0: کچھ رشتے اور کچھ لوگ زندگی میں اس قدر گہرے اتر جاتے ہیں کہ وقت کی دھول بھی ان کی چمک کو مدہم نہیں کر سکتی۔ تعلق کا مہران صرف روز روز بات کرنے یا سامنے رہنے کا محتاج نہیں ہوتا۔ دل کا ایک کونہ ایسا ہوتا ہے جہاں کچھ نام کچھ یادیں اور کچھ احساسات ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتے ہیں، بالکل کسی قیمتی امانت کی طرح ہم شاید اب روز بات نہ کرتے ہوں، شاید حالات اور زندگی کیروٹیں بدل چکی ہوں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دل میں موجود تمہارا احترام یا تمہاری اہمیت کم ہو گئی ہے۔ میرے لیے تمہارا ہونا ہی کافی ہے، تمہاری خوشی اور تمہاری سلامتی کی دعا میرے ہر سجدے کا حصہ رہتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ دور جانے سے رشتے کمزور پڑ جاتے ہیں، لیکن میں مانتا ہوں کہ جو رشتہ روح سے جڑا ہو، اسے فاصلے مٹا نہیں سکتے۔ تم کل بھی خاص تھے، تم آج بھی خاص ہو اور زندگی کے آخری موڑ تک تمہارا مقام میری نظر اور میرے دل میں سب سے الگ رہے گا۔ بات ہونا یا نہ ہونا تو بس وقت کے کھیل ہیں مگر جو جگہ میں نے تمہیں اپنے دل میں دی ہے، وہ کوئی دوسرا کبھی نہیں لے سکتا۔ ہمیشہ خوش رہو، جہاں بھی رہو، کیونکہ تمہاری مسکراہٹ آج بھی میرے لیے اتنی ہی اہم ہے جتنی پہلے ہوا کرتی تھی۔#Broken #urdupoetry #DeepWords

shari write
shari write
Open In TikTok:
Region: SA
Monday 22 June 2026 11:01:32 GMT
4122
280
3
99

Music

Download

Comments

imtiazrj007bahrian
Imtiaz🇵🇰 rajpoot bahrian🇧🇭 :
hayyyyyyyyyyy oyyyyyyyyyyyy ❤️
2026-06-22 14:01:11
1
muhammadnawab177
Maher Nawab :
🥰🥰🥰
2026-06-22 15:15:44
0
aprnawakhrastyle
lipsing queen 👑👑💖💖 :
💯💯💯
2026-06-22 11:19:27
1
To see more videos from user @sharywrite0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About