@365newsofficial: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت گرما گرم صورتحال پیدا ہوگئی جب اپوزیشن رکن غلام سرور کے ریمارکس پر ایوان میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ غلام سرور نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ "یزید نے حضرت حسینؓ کو شہید کیا تھا" اور "وقت کے یزید ایسے ہی ظلم کر رہے ہیں"، جس پر حکومتی اراکین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ایوان میں آگ بگولا ہوگئیں اور کہا کہ "ایسے نہیں چلے گا، یہ اٹھ کر جو مرضی کہہ دیتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگر یہ مذہب کا استعمال کریں گے تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا"۔ معاملے پر ڈپٹی اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کسی کو یزید تو نہ کہیں" اور متنازع الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت دی۔ #PunjabAssembly #AzmaBokhari #Opposition #Politics #PakistanPolitics #AssemblySession #365News #365NewsPK #fyp #foryou #foryoupage