@haqeeqatpasand11: گھر والے کہتے ہیں ہمیں تم سے یہ امید نہیں تھی، ہم نے تمہارے لیے اپنی ساری جوانی قربان کر دی، اپنی خواہشیں دفن کر دیں، اور تم اب یہی صلہ دو گے ہماری محبت کا؟ تمہاری ہر خوشی کے پیچھے ہماری نیندیں حرام ہوئیں، ہم نے اپنا آج تمہارے کل پر وار دیا، اور صلہ یہ کہ تم ہماری بات ماننے سے انکار کر رہے ہو؟ ہم تمہارے دشمن نہیں ہیں، ہم تمہارا بھلا چاہتے ہیں، اسی لیے تمہاری پسند نہیں مانتے، کیونکہ جو تم چاہتے ہو وہ ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ ہمارے زمانے میں تو ماں باپ کا حکم سر آنکھوں پر ہوتا تھا، کوئی سوال نہیں کرتا تھا، اور آج تم سوال کرتے ہو کہ کیوں؟ کیوں چھینتے ہو ہم سے ہماری مرضی؟ ہم نے تمہیں پالا ہے، تمہارے لیے دن رات ایک کیا ہے، تمہارے بخار میں ہم جاگے ہیں، تو کیا ہمارا یہ حق بھی نہیں کہ ہم تمہاری زندگی کے فیصلے کریں؟ تمہاری ہر سانس پر ہمارا حق ہے، کیونکہ ہم نے تمہیں زندگی دی ہے، تو پھر تم کس بنیاد پر اپنی مرضی کی زندگی مانگتے ہو ہم سے؟ لوگ کیا کہیں گے، خاندان کی ناک کٹ جائے گی، برادری میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، کیا یہ سب تمہیں نظر نہیں آتا یا بس اپنی ضد کے آگے کچھ دکھتا ہی نہیں؟ ہم نے اپنی ساری خواہشیں تم پر قربان کر دیں، اپنا سکون، اپنا آرام، اپنا شوق... سب تمہارے نام کر دیا، اور تم اب کہتے ہو کہ ہمیں جینے دو؟جینا ہے تو ہمارے سائے میں جیو، ہماری مرضی سے جیو۔ جانتی ہوں خاندان اہم ہے، عزت اہم ہے، لوگوں کی باتیں اہم ہیں... پر کیا میں اہم نہیں؟ والدین نے قربانیاں دیں، میں مانتی ہوں،انھوں نے اپنی جوانی ہمارے نام کر دی، پر کیا ہماری جوانی کا کوئی حق نہیں؟ ہمارا بھی دل ہے، وہ بھی دھڑکتا ہے، وہ بھی کسی کے لیے دھڑکنا چاہتا ہے، تو اسے قصور وار کیوں ٹھہرا دیتے ہیں؟ہماری بھی کچھ خواہشیں ہیں، چھوٹی سی، معصوم سی، پر ان کی "عزت" کے سامنے وہ ہر بار کچل دی جاتی ہیں۔ گھر والے کہتے ہیں ہم تمہارے دشمن نہیں، پر دشمن تو وہ ہوتے ہیں جو خواب چھین لیتے ہیں، اور گھر والے بھی تو آنکھوں کے خواب چھین لیتے ہیں۔ میں نافرمان نہیں ہوں، میں بس انسان ہوں، جو بغیر جیے مر رہی ہوں، سانس لے رہی ہوں پر زندگی نہیں جی رہی۔ ان کی ہر "نہیں" کے بعد میں اپنے اندر مر جاتی ہوں، پھر مسکرا کر ان کے سامنے کھڑی ہو جاتی ہوں تاکہ ان کو کو دکھ نہ ہو۔ آپ کو لوگوں کا ڈر ہے، پر میرا ٹوٹنےکا ڈر کبھی کسی کو نظر کیوں نہیں آتا؟ انھوں نے ہمارے لیے قربانی دی، میں انکار نہیں کرتی، پر کیا قربانی کا مطلب یہ ہے کہ ہم خود کو ہی قربان کر دیں؟ میرا بھی دل چاہتا ہے کہ کوئی مجھ سے پوچھے کہ تم کیا چاہتی ہو، پر سب بس یہی کہتے ہیں کہ ہم جو چاہتے ہیں وہی تمہارے لیے بہتر ہے۔ ان کی عزت بچانے کے چکر میں میری ذات کہاں دفن ہو گئی، مجھے خود بھی پتہ نہیں چلا۔ میں جانتی ہوں دنیا ظالم ہے، پر گھر اگر اپنا نہ ہوا تو باہر کا ظلم سہنے کی ہمت کہاں سے لاؤں؟ وہ کہتے ہیں ہم تمہارا بھلا چاہتے ہیں، پر بھلا یہ ہے کہ میں روز تھوڑی تھوڑی کر کے مر جاؤں؟ میں ان سے سے لڑ نہیں رہی، میں بس اپنا وجود بچا رہی ہوں، جو روز ان کے فیصلوں تلے دبتا جا رہا ہے۔ ان کو میری خوشی سے فرق نہیں پڑتا، ان کو بس اپنی عزت سے فرق پڑتا ہے، اور میں درمیان میں پس کر رہ گئی ہوں۔ کاش وہ ایک بار میری آنکھوں میں دیکھ کر سمجھ لیتے کہ میں زندہ لاش نہیں بننا چاہتی، میں بس جینا چاہتی ہوں۔ #unfreezemyaccount #creatorsearchinsights #viralvideo
زمانے سے تھکے ہوئے لوگ گھر جاتے ہیں
"گھر سے تھکے ہوئے لوگ کہاں جاتے ہیں"؟🫠💔
2026-06-23 02:59:44
113
انا پرست🔐 :
والدین کی قربانیاں اپنی جگہ بے حد قیمتی ہیں، مگر اولاد بھی انسان ہوتی ہے، اس کے خواب، احساسات اور خوشیاں بھی اہم ہوتی ہیں۔ محبت اگر سمجھنے اور سننے کے ساتھ ہو تو رشتہ مضبوط بنتا ہے، صرف فیصلے مسلط کرنے سے نہیں۔😳
2026-06-22 18:53:41
45
⎯꯭⸙ϻ֟͡๏፝֟ͱ꧊ʈɼ֟፝ო֟፝𝛂͢.𝆺𝅥🦋 :
captain plz 🥺
2026-06-23 05:23:18
5
Moto🎀 :
Yar allahumdullelah mare abu to bht open minded hai likin yar dua krty hai k sb k walidain mare abu jasy hojae or plz larkiyou sy honestly requeste hai k plz ap kabi asa kadam mt utaooo jis sy apk walidain ki daman par dagh lag jata hai apni walid or family ko madenzar rak kr kisi ko psnd kroo agar walidain strict ho to walidain ko change ni krni chahye hod bacho ko chahye k o asa faisla kbi mt kro kisi k dil may itna mat deep chalo k o per ik tarf apko family sy msla ho dosri trf hud apny dil sy plz. Bs sorry comment lamba hogaya
2026-06-23 10:30:12
9
نمل رائٹس 🪶 :
caption please 🥺
2026-06-23 14:43:16
2
♊❤️ :
caption❤️
2026-06-25 07:10:41
1
👑🅰🆆🅰🅽🅱🅰🅳🆂🅷🅰🅷👑 :
caption please 🥺 bhaiya
2026-06-22 18:53:52
4
♣†♦ ♪ ᴀ®ᴍʏ࿐࿔𝑲𝒊𝒏𝒈 ♪ ♦†♣ :
caption plz Yar
2026-07-01 18:42:23
1
❣️H Ka HoN YaRrr❣️ :
:اپ کیوں صاحب اسرار سمجھتے ہیں مجھے
گھر کے افراد تو بیکار سمجھتے ہیں مجھے
اپ کو تو میں نے غور سے دیکھا بھی نہیں
اپ بھی اپنا طلبگار سمجھتے ہیں مجھے
2026-06-23 10:27:04
10
TehzeeB-E-Haya🇵🇰🌸 :
YA ALLAH UN dilo ko skoon de jinka haal there Siwa koi nhi janta😭hum be bs h Ya Allah ap nhi ho ap he h humari mushkilo ko asani mei badal skty ho Ya Allah apky aik Kun ki BAAT h Saab Kuch badal skta h tooty Dil jur skty hai ya Allah there Siwa kon h Jo humari halat ko smjhy bs ya Allah TU he akhiri aur pehla sahara hai 😭😭😭😭
2026-06-23 14:31:15
6
🅐🅚/➍➐ 💸🚭 :
⚜️:ایک ہونے کا موقع ایک ہی بار ہوتا ہے🥺*
🥺*ہمارے دین میں کہاں سات جنم ہوتے ہیں*❤️
2026-06-23 08:13:53
8
äqïbø🖤🦅 :
سنا تھا 👈🏼لوگ ہارنے کے بعد اپنوں کے پاس جاتے ہیں
پر جو اپنوں سے ہار جاۓ وہ کہاں جاۓ🖤🥹
2026-07-11 15:56:00
3
Ghazanfar Malick :
se MERI yehi condition sister
2026-06-23 05:47:06
3
SIKANDER :
maa bapp khbi bura ni sochty apny bacho k bary ma.per zindigi ka ik ik pal jis KY sath Socha hu.khwab dekhy hu.yar mohbet Sy ishq kb hota hy pta ni chlta.clock per time chlta hy per guzerta ni.na jee skty Hain na mer.asi halat hu jati hy.
2026-06-23 01:51:37
8
Ikrama Khan :
yahan har alfaz khatam sub kuch Tum ny khe diya💔
2026-06-22 20:23:48
11
⚜️وقاص اعوان⚜️ :
❣️🌸صَلّی ﷲُعَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلّمْ🌸❣️
2026-06-23 02:24:12
5
blahhhhhh :
akhir parents ku nhi sochty 😔
2026-06-23 07:40:28
6
A⚜️ :
Hyeee🙌😭💔
2026-06-23 04:42:55
5
Saikh Mahir Al muaqly :
hayyy Meri Jan 😔mery dill ki bat krdi apny to MN bhi isi situation Sy guzar Rahi hn 😔😔
2026-06-23 05:11:31
5
MR.SYCO🤫🤫 :
kabhi nahen🥺
2026-06-23 10:50:56
4
Qaisar__Sial :
caption snd me plz
2026-06-25 05:32:58
0
🇵🇹 :
Caption ❤️🩹🥺
2026-06-23 13:20:06
2
i.Maحa>✨🥀 :
caption dy do yar plzz🥺
2026-06-23 16:48:01
1
m.....z......0 :
2026-06-22 15:45:20
4
𝄟≛⃝🕊️🇭umair❥ >>khan :
same to same 🥺🥺🥺
2026-06-23 02:53:40
4
To see more videos from user @haqeeqatpasand11, please go to the Tikwm
homepage.