@anizu.24: عجیب کیفیت ہوتی ہے جب زندگی بظاہر ٹھیک چل رہی ہو… سب کچھ اپنی جگہ موجود ہو، لوگ بھی ساتھ ہوں، مسائل بھی شاید اتنے بڑے نہ ہوں۔ مگر پھر بھی دل کے اندر ایک بے نام سی بے چینی مسلسل رہتی ہے۔ سمجھ نہیں آتا آخر کمی کس چیز کی ہے۔ کبھی لگتا ہے شاید ہم خود سے دور ہو گئے ہیں… کبھی محسوس ہوتا ہے کچھ احساسات ایسے ہیں جنہیں ہم نے دبا تو دیا ہے، مگر وہ ختم نہیں ہوئے۔ سب ٹھیک ہونے کا مطلب ہمیشہ سکون ہونا نہیں ہوتا۔ کیونکہ بعض اوقات انسان باہر سے مکمل اور اندر سے بکھرا ہوا ہوتا ہے۔ اصل تھکن جسم کی نہیں، دل کی ہوتی ہے… اور دل کی تھکن سب سے زیادہ خاموش ہوتی ہے۔ کچھ بے چینیاں وجہ نہیں مانگتیں، وہ بس یہ احساس دلاتی ہیں کہ کہیں نہ کہیں کچھ ایسا ہے… جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا۔ 🥀🥺 #fyp #repost #unfrezzmyaccount #poetry #grow