@mianfazalrahmanbacha: صندل نہاگدرہ میں نادرا دفتر کے قیام پر میں دل کی گہرائیوں سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام صاحب، صوبائی سینئر رہنما سید سلطان یوسف باچا صاحب اور تمام متعلقہ قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی خصوصی کاوشوں سے یہ اہم عوامی سہولت ہمارے علاقے کو میسر آئی۔ صندل نہاگدرہ کا مرکزی اور 3 یونین کونسل کا ایک اہم حصہ بھی ہے، اس لیے یہاں نادرا دفتر کا قیام پورے نہاگدرہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ اس دفتر کے قیام سے عوام کو شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے دور دراز سفر کی زحمت سے نجات ملے گی۔ میں خصوصاً سید سلطان یوسف باچا صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میں تمام معزز مہمانوں اور ان افراد کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کیا۔