یا اللہ! میرے وردی میں ملبوس ان تمام شہزادے بھائیوں کو اپنی خاص رحمت اور امان میں رکھ، انہیں ہر طرح کے ظاہر و باطن خطرات، حادثات، دشمن کی چالوں اور ہر آفت سے محفوظ فرما۔ ان کے دلوں میں ہمت، حوصلہ اور صبر عطا فرما، ان کے قدموں کو ثابت قدمی نصیب کر، اور ان کی ڈیوٹی کے ہر لمحے کو اپنی حفاظت کے حصار میں لے لے۔ ان کے اہلِ خانہ کو بھی سکون اور اطمینان عطا فرما، اور ان کی قربانیوں کو اپنے حضور قبول فرما۔ آمین۔