@its.farah484: بعض لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ رشتے صرف محبت سے نہیں بلکہ رویّوں سے بھی قائم رہتے ہیں۔ جب بار بار دل دکھایا جائے، اعتماد توڑا جائے اور احساسات کی قدر نہ کی جائے تو آہستہ آہستہ وہ دروازے بند ہونے لگتے ہیں جو کبھی ایک مسکراہٹ، ایک پیغام یا محض ایک آہٹ پر کھل جایا کرتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ انسان سیکھ جاتا ہے کہ ہر کسی کو بار بار موقع دینا ضروری نہیں۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب واپسی کی تمام راہیں خاموشی سے بند ہو جاتی ہیں، اور چاہنے کے باوجود بھی کچھ رشتے پہلے جیسے نہیں رہتے۔ 🥀✨ #fyp #urdulines🥀sadpoetry #sad #goviral #unfreezemyaccount