@younaskhanjunior: انتہائی مسرت اور فخر کے ساتھ ہم اپنے مخلص ساتھی اور ہردل عزیز رہنما، شاکر شعیب صاحب کو بطور چیئرمین تحصیل بالامبٹ ان کی آئینی مدتِ عہدہ کامیابی سے مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں. انہوں نے اپنے اس پورے ٹینور کے دوران جس محنت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے، وہ ہم سب کے لیے قابلِ تقلید ہے. اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے تحصیل بالامبت کی ترقی، مقامی انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو انتھک کوششیں اور قربانیاں دی ہیں، انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا. ان کی یہ مخلصانہ خدمات اور دن رات کی دوڑ دھوپ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ عوام کے حقیقی ہمدرد ہیں. ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ شاکر شعیب صاحب کی ان تمام کاوشوں اور محنتوں کو قبول فرمائے اور انہیں مستقبل میں بھی قوم و ملت کی خدمت کے لیے مزید ہمت، کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے. آمین ثم آمین۔