@allamaiqqbal: لالۀ صحرا یہ گُنبدِ مِینائی، یہ عالمِ تنہائی مجھ کو تو ڈراتی ہے اس دشت کی پہنائی بھٹکا ہُوا راہی مَیں، بھٹکا ہُوا راہی تُو منزل ہے کہاں تیری اے لالۀ صحرائی! خالی ہے کلیموں سے یہ کوہ و کمر ورنہ تُو شعلۀ سینائی، مَیں شعلۀ سینائی! تُو شاخ سے کیوں پھُوٹا، مَیں شاخ سے کیوں ٹُوٹا اک جذبۀ پیدائی، اک لذّتِ یکتائی! غوّاصِ محبت کا اﷲ نِگہباں ہو ہر قطرۀ دریا میں دریا کی ہے گہرائی اُس موج کے ماتم میں روتی ہے بھَنْور کی آنکھ دریا سے اُٹھی لیکن ساحل سے نہ ٹکرائی ہے گرمیِ آدم سے ہنگامۀ عالم گرم سُورج بھی تماشائی، تارے بھی تماشائی اے بادِ بیابانی! مجھ کو بھی عنایت ہو خاموشی و دل سوزی، سرمستی و رعنائی! Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqbal #shayari #urdupoetry #rekhta #hindipoetry #poetry #urdu