@tashifso: Ary newsسرگودھا میں کمسن بچی کے قتل کا افسوسناک واقعہ! 😢 سرگودھا کے علاقے 8 بلاک میں 7 سالہ بچی منتہا کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے افسوسناک واقعے نے پورے شہر کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی گھر سے قریبی کریانہ اسٹور پر سامان لینے گئی تھی، تاہم واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا، جس میں بچی کو ایک دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا، جبکہ وہ باہر آتی نظر نہیں آئی۔ پولیس کی مزید تفتیش کے دوران بچی کی لاش مذکورہ دکان کی چھت سے برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس دلخراش واقعے کے بعد کارخانہ بازار کی فضا سوگوار ہوگئی، متعدد دکانداروں نے احتجاجاً اپنی دکانیں بند کردیں جبکہ ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔ اہل خانہ اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ بچی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔