@sab13mh: سرگودھا: کارخانہ بازار میں افسوسناک واقعہ، معصوم بچی زندگی کی بازی ہار گئی سرگودھا کے کارخانہ بازار میں انتہائی دلدوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک دکان پر چیز لینے جانے والی معصوم بچی کے ساتھ مبینہ طور پر بہیمانہ سلوک کیا گیا اور اسے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ معصوم کی میت چھت سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ معصوم بچی کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس درندگی میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ #Sargodha #SargodhaNews #JusticeForSargodhaGirl #CrimeAlert #BreakingNews 😭😭😭😭🥹🥹