یا اللہ! یا رحمٰن! یا رحیم!
اے میرے مالک! اے میرے مولا! تو سب سے بڑھ کر مہربان، رحم فرمانے والا اور بخشنے والا ہے۔ تیری رحمت کی کوئی حد نہیں، تیری عطا کا کوئی شمار نہیں، اور تیری بارگاہ سے کوئی خالی نہیں لوٹتا۔
یا اللہ! ہم گناہ گار، خطاکار اور کمزور بندے ہیں۔ ہمارے گناہ بے شمار ہیں، سمندروں کے جھاگ سے بھی زیادہ، لیکن تیری رحمت ان سب سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ یا رب! اگر تو بخش دے تو کون پکڑ سکتا ہے، اور اگر تو کرم فرما دے تو کون محروم رکھ سکتا ہے۔
یا اللہ! اپنے فضل و کرم سے میرے بیٹے خلیل احمد حسینی کے درجات بلند فرما، ان کا مقام اونچا فرما، ان کی قبر کو نور و رحمت سے بھر دے، ان کی لغزشوں کو معاف فرما اور انہیں اپنی خاص رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما۔
یا ارحم الراحمین! اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے انہیں شفاعتِ مصطفیٰ ﷺ نصیب فرما، حوضِ کوثر کا جام نصیب فرما، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یا اللہ! ہم تیرے در کے سوالی ہیں، ہمیں اپنی رحمت سے محروم نہ فرما، کیونکہ تیرے سوا ہمارا کوئی سہارا نہیں۔
آمین یا رب العالمین، آمین ثم آمین۔ 🤲😭🌹