@newsview04: غلام مصطفیٰ کھر نے سینکڑوں ایکڑ اراضی لیے بنائی؟ جی ٹی روڈ پر شاہدرہ اور امامیہ کالونی کے درمیان واقع سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف خاندان کے ملکیتی کارخانے اتفاق فونڈریز کی شمالی دیوار کے ساتھ ساتھ کالا خطائی روز نام کی ایک خستہ حال سڑک چلتی ہوئی جی ٹی روڈ کو ضلع شیخوپورہ کے ایک معروف علاقے نارنگ منڈی سے ملاقی ہے۔ کالا خطائی روڈ کی شہرت کی خاص وجہ گزشتہ کئی برسوں سے اس سڑک کے ارد گرد دیہات میں پناہ گزین صوبے بھر کے پیشہ ور قاتل اور خطرناک ڈاکو تھے لیکن اب اس سڑک کی وجہ شہرت سابقہ گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر پانی اور بجلی ملک غلام مصطفی کھر کا سو سے زائد مربع اراضی پر موجود زرعی فارم ہے۔ اس کالا خطائی روڈ پر نارنگ منڈی کی طرف سفر کرتے ہوئے تقریباً ۳۰ کلومیٹر کے فاصلے پر سڑک کے بائیں کنارے اولیا شریف" نامی گاؤں کی تختی نصب ہے۔ یہ گاؤں مدت ہوئی دریا برد ہو چکا ہے اور اس کے باسی بھوک سے بچنے کے لیے شہروں کا رخ کر چکے ہیں۔ سڑک کے ساتھ ساتھ مشہور بی۔ آر بی نہر بہتی ہے۔ یہیں سے جو سڑک جنوب کی طرف واقع دریائے راوی اور ہندوستانی سرحد کو ملتی ہے، کبھی یہ سڑک مدت سے دریا برد ہوئے گاؤں تلونڈی اور شیر خان کو کالائی خطائی روڈ سے جوڑتی تھی۔ غلام مصطفی کھر نے 93ء کے انتخابات کے بعد وفاقی وزیر بجلی و پانی کا عمدہ سنبھالتے ہی چھ کلومیٹر لمبی سڑک کو سطح زمین سے پانچ فٹ اونچی اور ۲۴ فٹ چوڑی کرانے کی منظوری حاصل کی۔ پہلے تو فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اس سڑک کی تعمیر رکوانے کی کوشش کی کیونکہ اس ایجنسی کا خیال تھا کہ چونکہ یہ سڑک ہندوستانی سرحد کے بالکل قریب تک جاتی ہے لہذا یہ ملکی دفاع کے لیے خطر ناک ہے۔ لیکن طاقتور وفاقی وزیر نے یہ سڑک تعمیر کروائی۔ ملک غلام مصطفی کھر نے پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت کی برطرفی کے دوران اپنے اہم "کام" کے عوض وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کی حکومت سے سب سے بڑا فائدہ یہ اٹھایا کہ کالا خطائی روڈ پر 80 مربع اراضی خریدی۔ اس کے بعد غلام مصطفی کھر نے جلو پارک لاہور سے ملحق دو مربع رہائشی اراضی بھی خریدی۔ غلام مصطفی کھر نے اس کے بعد 32 مراع اراضی مزید کالا خطائی روڈ کے قریب خریدی۔ تین مختلف ذرائع سے غلام مصطفی کھر کی اراضی کے بارے میں متضاد اعداد و شمار سامنے آئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کھر تقریبا 100 مربع اراضی خرید چکے ہیں اور اتنی ہی اراضی پر قابض ہو چکے ہیں جو ان کی خرید کردہ اراضی سے ملحق ہے۔ اور علاقے کے جھوٹے زمیندار بڑے شہروں میں مزدور کے کام کرنے پہ مجبور ہیں۔ کھر کی زمینوں کے پٹواری شبیر نے بتایا کہ اس کے حلقے میں کھر نے چک دھیدو، تلونڈی، شیر خان ،اکرام پورہ اور کوٹلی بیراں ،کے دیہات میں 25 مربع اراضی (۲۵) خریدی ہے۔ ایک اور حلقہ کے پٹواری نذیر حسین شاہ نے بتایا کہ کھر نے اس ۔ علاقے میں موضع اولیا پور کی19 مربع اراضی (۳۷۵ ایکڑ) خریدی۔ بعض مقامی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ غلام مصطفے کھر نے دریا برد ہونے والے گاؤں تلونڈی شیر خان کی کل اراضی ۵۵ مربع میں سے ۲۰ مربع اراضی خریدی اور باقی مانده ۳۵ مربع اراضی (۸۵۷) ایکٹر) پر قبضہ کر لیا۔ مذکورہ اراضی کے مالک چھوٹے چھوٹے زمینداروں کی ہمت نہیں کی وہ ملک نظام مصطفیٰ کھر سے ٹکر لے سکیں۔ مذکورہ بالا دریا برو اراضی کو قابل کاشت بنا سکیں، جس پر دریا بردگی کی وجہ سے ۳ سے ۵ فٹ تک مٹی ملی ریت چڑھ چکی ہے۔ کھر کی زمینوں واقع چک دھیدو، تلونڈی اکرام پورہ اور کوٹلی ہیراں کے حلقہ کے پٹواری نے مزید بتایا کہ ان کے پاس جو رجسٹریاں زمین کی خرید کی ہیں اور جو میرے پاس آئی ہیں ان میں 2 سے لے کر 3 روپے فی ایکڑ درج ہے۔ واضح رہے کہ زمین کا خریدار ہمیشہ حق شفع کی کاروائی سے بچنے کے لیے اصل رقم میں رجسٹری وغیرہ کا خرچ جمع کرنے کے علاوہ جان بوجھ کر زیادہ رقم ظاہر کرتا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دفتری اخراجات شامل کر کے بھی رجسٹرحقداران میں قیمت صرف 2 سے 3 روپے فی اتک ہیں جبکہ ان کی اصل قیمت کیا ہوگی۔ بعض مقامی لوگوں کے مطابق کھر نے صرف کاغذی کارروائی کا بھرم رکھا ہے حقیقت میں وہ حیران کن حد تک تھوڑے پیسے خرچ کر کے لا محدود زمینوں پر قابض ہو گئے ہیں اور اب جن بد نصیبوں کی زمینیں کھر کی زمینوں سے ملحق ہیں وہ ساری زندگی اپنی زمین تلاش کرتے رہیں گے۔ #foryou #pakistan #England #germany #TikTok

MMM4
MMM4
Open In TikTok:
Region: SE
Tuesday 23 June 2026 07:18:36 GMT
298231
4139
77
470

Music

Download

Comments

saadiaimtiaz62
Saadia Imtiaz :
yeh jis ne bhi detail di Salam ha uss ko iam the owner of Ikram pura land of 394 kanal👍👌
2026-06-24 00:01:56
24
nomideyal1
Noman Khan :
کھر صاحب کے آبائی شہر کوٹ ادو سے میرا تعلق ہے کھر صاحب بہت اچھے انسان ہیں ❤️
2026-06-25 10:20:41
3
atturrehmankhatta
Att Ur Rehman Khattak :
یہی کہانی میاں اظہر سے جڑُی کل میں نے سوشل میڈیا پر پڑھی کہانی وہی صرف نام تبدیل ہو گئے
2026-06-24 08:23:37
10
user281347659
خان صاحب :
مصطفی کھر عظیم لیڈر ہیں
2026-06-25 02:55:57
2
kmi3940
kmi :
کمپنی کی مہربانی سے
2026-06-24 16:48:55
3
chiftikhararain
Chiftikhar Arain :
proof be doo sir
2026-06-23 22:56:30
3
shakeelsarwar748
Sarwar :
GP chat told every details about Mr Khar what is true
2026-06-24 08:14:21
1
qureshi.naseem.qu
QURESHI Naseem Qureshi :
rober🙏
2026-06-23 13:15:53
1
mianabdulsattar8
Mian Abdul Sattar Adv :
khar sb Great Leader haen
2026-06-24 08:26:08
0
makhdoom.raees
Makhdoom Raees Ul Hassan :
ملک مصطفٰی کھر صاحب کمال ہیں
2026-06-28 05:26:08
0
saad.khan1482
Saad Khan :
2026-06-23 15:12:46
3
sanaullahthingani
Haji Sanaullah :
مصطفیٰ کھر صاحب اچھے انسان ہیں
2026-06-26 17:57:36
0
user61205781176001
Khalid Mälïk :
Great Leader and Great insan
2026-06-24 01:15:58
2
user61205781176001
Khalid Mälïk :
Bilkul such kaha ap na janab
2026-06-24 01:16:18
2
user61205781176001
Khalid Mälïk :
Allah pak onko lambi zindagi de aur apne Hafiz o Emeen main rakhe. Aameen Summa Aameen
2026-06-24 01:15:48
1
567atiq
Atiq Ur Rehman :
مصطفیٰ کھر صاحب اچھے انسان ہیں
2026-06-23 19:34:18
5
user440946419
malik :
ملک غلام مصطفیٰ کھر اچھا آدمی ھے
2026-06-23 16:18:32
8
imrangujjar705
Imran Gujjar :
میڈا سوہنا پاکستان
2026-06-23 14:29:25
7
javeediqbal285
Muhammad Javed :
hay afsos bhi.
2026-06-23 09:00:38
2
user71819199855
. :
fake news
2026-06-23 17:19:07
2
saad.khan1482
Saad Khan :
مصطفیٰ کھر اچھے انسان ہیں 🥰🥰🥰
2026-06-23 15:14:54
2
kamran.khar009771
Kamran khar 009771 :
mailk❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-06-28 16:23:36
0
sharymalchowdhary
Captain Black :
Bus Dekhna ya hai k Sath kitni lay k jatta hai .
2026-06-23 16:18:53
5
kingvoice17
ببلی خان سیال :
کوٹ ادو میں بھی کھر خاندان نے کئی سو مربع زمین کو آج تک چک بندی اورمربع بندی کلہ بندی کے پروسیس میں نہیں جانے دیا جن لوگوں نے وہاں زمینیں خریدیں انکو پتا بھی نہیں کہ انکا رقبہ کہاں ہے بس کاغذی مالک ہیں۔۔۔
2026-07-10 16:39:37
1
asgharali1654
Asghar Ali :
اور اب چھ فٹ کی قبر اور لاکھ سالوں کی سزا
2026-06-24 09:56:17
4
To see more videos from user @newsview04, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About