@itszain580: سرگودھا شہر کے علاقے 8 بلاک میں کمسن بچی منتہا کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منتہا آج صبح تقریباً 10 سے 11 بجے کے درمیان گھر سے قریبی حنیف کریانہ سٹور پر سامان لینے گئی تھی، تاہم طویل وقت گزرنے کے باوجود واپس نہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی۔ اہل خانہ نے تلاش کے دوران قریبی دکانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو معلوم ہوا کہ بچی ایک دکان کے اندر داخل ہوئی لیکن باہر آتی دکھائی نہیں دی۔ اطلاع ملنے پر سرگودھا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دکان پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران دکان کے اوپری کمرے سے شواہد ملے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے شبہات سامنے آئے ہیں۔ پولیس اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے#foryoupage