@kohatexpress0: کوہاٹ میں 7 محرم الحرام کا جلوس سخت سکیورٹی میں جاری کوہاٹ کے مرکزی بازار میں 7 محرم الحرام کا جلوس سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ جاری ہے۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر سبیلیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ اہلِ سنت، اہلِ تشیع اور سکھ برادری کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لیے پانی اور مشروبات کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، جو بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال پیش کر رہی ہیں۔ Disclaimer: This video content is used for news reporting and informational purposes only. #kohatpolice #security #Dpokohat #KPKPolice