@real.talk.such.ki.awaz: 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں عزاداری کے سلسلے جاری ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پر سبیلیں لگائی جاتی ہیں جہاں عزادارانِ حسینؑ کو پانی اور شربت پیش کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں وجھیانوالہ میں بھی سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو کر نذر و نیاز اور خدمتِ عزاداران انجام دے رہے ہیں۔ مزید برآں امام بارگاہ حیدریہ کی جانب سے جلوس کا بھی باقاعدہ اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں عزاداران شرکت کرتے ہیں اور حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈی پی او خانیوال کی نگرانی میں 150 سے زائد نفری تعینات کی گئی، جس میں ایلیٹ فورس، پولیس اور پاک فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔ #یونائیٹڈــمیڈیاــفورم #مرکزی_پریس_کلب_چھب_کلاں_وجھیانوالہ #foryoupageシ #آزادی_صحافت #public