@masoomlover03: زندگی میں کچھ سیکھو یا نہ سیکھو، مگر لوگوں کو پہچاننا ضرور سیکھو۔ کیونکہ ہر مسکراتا چہرہ مخلص نہیں ہوتا، ہر میٹھی بات کرنے والا خیرخواہ نہیں ہوتا، اور ہر ساتھ چلنے والا ہمسفر نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ صرف ضرورت تک آپ کے اپنے ہوتے ہیں، پھر وقت بدلتے ہی ان کے چہرے بھی بدل جاتے ہیں۔ دنیا کا سب سے مشکل سبق کتابوں میں نہیں ملتا، وہ انسانوں کے رویے سکھاتے ہیں۔ اکثر جنہیں ہم اپنا سمجھتے ہیں، وہی ہمیں سب سے زیادہ حیران کر جاتے ہیں۔ اس لیے آنکھیں بند کرکے اعتبار مت کیجیے، وقت دیجیے، رویے دیکھیے، اور کردار کو الفاظ پر ترجیح دیجیے۔ کیونکہ لوگ وہ نہیں ہوتے جو خود کو ظاہر کرتے ہیں، لوگ وہ ہوتے ہیں جو موقع ملنے پر ثابت کرتے ہیں۔ یاد رکھیے... چہرے اکثر نقاب ہوتے ہیں، اصل انسان اس کے کردار میں چھپا ہوتا ہے۔Hashtags: #تلخ_حقیقت #سچی_باتیں_مشکل_راستے_اور_سیدھے_لوگ،