@kiran_wriite: یہ جس جگہ تو نے مجھے لا کر چھوڑا ہے، وہاں سے واپس لوٹنا کوئی آسان سفر نہیں۔ یہ صرف فاصلے طے کرنے کا معاملہ نہیں، یہ خود کو دوبارہ ڈھونڈنے کی ایک طویل اور تھکا دینے والی کوشش ہے۔ تو شاید یہ سمجھتا ہو کہ وقت گزر جائے گا اور سب پہلے جیسا ہو جائے گا، مگر کچھ بچھڑنے ایسے ہوتے ہیں جو انسان سے صرف ایک شخص نہیں چھینتے، وہ اس کی ہنسی اس کا سکون اس کی ہے فکری، اس کے خواب اور اس کے اندر جینے کی خواہش تک لے جاتے ہیں۔ تو مجھے ایک ایسے مقام پر چھوڑ گیا ہے جہاں ہر راستہ تیری یاد کی طرف جاتا ہے، جہاں ہر خوشی ادھوری لگتی ہے، جہاں ہر ہجوم میں ایک تنہائی ساتھ چلتی ہے۔ اب میں لوگوں کے درمیان بھی اکیلا ہوں، مسکراتا بھی ہوں تو دل نہیں ہنستا جیتا بھی ہوں تو زندگی محسوس نہیں ہوتی۔ شاید باقی لوگ اسے ایک جدائی سمجھیں، مگر میں جانتا ہوں کہ یہ میری پوری دنیا کے بکھر جانے کا نام ہے۔ اب تمام عمر مجھے اپنے اندر کے انہی ٹوٹے ہوئے حصوں کو سمیٹنے میں گزرے گی، خود کو یہ یقین دلانے میں گزرے گی کہ میں اب بھی وہی انسان ہوں، حالانکہ سچ یہ ہے کہ تو مجھے وہاں چھوڑ آیا ہے جہاں سے واپس آنے والا کوئی بھی شخص پہلے جیسا نہیں رہتا۔ میری زندگی کا ایک بڑا حصہ اب اس نقصان کو سمجھنے، قبول کرنے اور اس کے ساتھ جینا سیکھنے میں گزرے گا مگر شاید اس کے باوجود بھی میرے اندر ایک گوشہ ہمیش را جگہ رکا رہے گا جہاں تو آخری بار میرا ہاتھ چھوڑ کر کیا تھا۔ ✍️