@malakotimehman1: بعض لوگ کہتے ہیں کہ محرم میں صرف امام حسین ع کا غم مناؤ اور اپنے شہداء کو یاد نہ کرو۔ مگر شاید وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ شہداء کو یاد کرنا دراصل کربلا کے پیغام کو یاد کرنا ہے۔ ہمارے شہداء نے بھی حق، عزت، دین اور انسانیت کی خاطر قربانیاں دیں۔ ہم اپنے شہداء کو امام حسین ع کے مقابل نہیں رکھتے، بلکہ انہیں حسینی قافلے کے مسافروں کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ محرم ہمیں قربانی، وفا اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، اور یہی اوصاف ہمیں اپنے شہداء کی زندگیوں میں بھی نظر آتے ہیں۔ اس لیے شہداء کی یاد کربلا سے دوری نہیں، بلکہ کربلا کے پیغام سے وابستگی کی ایک صورت ہے۔ 🖤🥀 #foryou #shahadat #karbala #iran #parachinar