@minhas__564: زینب سے منتہا تک یہ واقعہ جنوری 2018ء میں پنجاب کے شہر قصور میں پیش آیا، جہاں 7 سالہ کمسن بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ زینب زیادتی اور قتل کیس پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی لرزہ خیز واقعہ ہے۔ اس واقعے پر پورے ملک میں شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا اور "زینب کو انصاف دو" کے نعروں کے ساتھ ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اس شدید عوامی غم و غصے کو دیکھتے ہوئے، جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 17 اکتوبر 2018ء کو لاہور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ ایسا ہی ایک اور افسوسناک واقعہ 21 جون 2026ء کو پنجاب کے شہر سرگودھا میں پیش آیا، جہاں ایک کریانہ اسٹور میں 7 سالہ بچی منتہا کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ یہ انتہائی قابلِ افسوس امر ہے کہ ہم نے زینب سے لے کر منتہا تک سینکڑوں بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنتے دیکھا ہے، لیکن اس گھناؤنے جرم کو روکنے کے لیے اب تک کوئی مؤثر قانون سازی یا ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا سکے۔؟