@nisarbaazofficial: 🟥 باجوڑ میں 2022 میں شروع کیے گئے 64 اسکولوں کے منصوبے چار سال گزرنے کے باوجود فنڈز کی عدم فراہمی سے مکمل نہ ہو سکے۔ 🟥 پرائمری، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں پر مشتمل منصوبوں کو فوری فنڈز جاری کیے جائیں۔ 🟥 تعلیم کے شعبے میں جاری منصوبوں کو ترجیح دی جائے، تعلیمی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ 🟥 نئی اسکیموں کے ساتھ پرانی جاری اسکیموں کی تکمیل بھی یقینی بنائی جائے۔ 🟥 محکمہ خزانہ محکموں کو بروقت فنڈز جاری کرے تاکہ منصوبے وقت پر مکمل ہوں۔ 🟥 فنڈز کی تاخیر سے فراہمی کی وجہ سے بجٹ لیپس ہوتا ہے، اس عمل کو روکا جائے۔ 🟥 جون میں فنڈز جاری کرنے کے بجائے بروقت فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ترقیاتی کام متاثر نہ ہوں۔ 🟥 عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شفاف طریقے سے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔ 🟥 فنڈز کے اجرا میں مبینہ کمیشن کی شکایات کا خاتمہ کیا جائے۔ 🟥 64 اسکولوں کی تکمیل باجوڑ کے بچوں کے مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ 🟥 64 اسکولوں کے لیے مختص رقم سرنڈر نہ کی جائے اور منصوبے مکمل کیے جائیں۔