@nakam.4: میرے من پسند شخص اگر یہ الفاظ کبھی تم تک پہنچیں تو سمجھ لینا کہ میں نے کس لیے خود کو خاموش کر لیا تھا..... محبت میں انسان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے فاصلے، مجبوریاں اور حالات کی تلخی بھی مگر اپنے پسندیدہ انسان کی آنکھوں میں اپنے لیے بے رخی اور سرد مہری برداشت نہیں کر پاتا۔ میری خاموشی کوئی ناراضگی یا کوئی شکوہ نہیں ہے، یہ تو بس اس بات کا اعتراف ہے کہ اب میرے الفاظ میری سسکیاں اور میری محبت تمہارے دل پر دستک دینے کا حق کھو چکی ہیں۔ میں نے خود کو اس لیے خاموش کر لیا تاکہ تمہاری دنیا میں میری وجہ سے کوئی خلل نہ پڑے۔ میں نے اپنے لفظوں کا گلا گھونٹ دیا کیونکہ جن لفظوں کو تم سننا ہی نہ چاہو، انہیں زبان پر لانا خود اپنی محبت کی توہین لگتا ہے۔ تم خوش ربو، کیونکہ میری آخری محبت کا آخری فیصلہ یہی خاموشی ہے۔