@ziddi.larka7590: ڈسٹرکٹ کیماڑی پاک کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں کا ایک اور کارنامہ۔ آج بروز منگل اُسی گولڈن پان ہاؤس والی گلی میں جہاں انھوں نے آج شام 6 بجے ایک بیگناہ نامعلوم شخص کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا اس سے چار گھنٹہ پہلے دوپہر دو بجے اسی گلی میں ان ضمیر فروش پولیس والوں نے ایک اور کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔ جس میں عبدالرحمٰن ولد افتخار چاچا کباڑی والا کو پاک کالونی پولیس کے اہلکار بلال مُلا، سلمان بیٹر اور کامران بیٹر اسے اسکے کباڑی کے دکان سے لیگئے اور ساتھ میں اسکے موٹر سائیکل کو بھی لیگئے۔ ایس ایچ او پاک کالونی فیصل گل کے سرپرستی میں بلال مُلا اور سلمان بیٹر عبدالرحمٰن ولد افتخار چاچا کباڑی والے سے ہفتہ وار ہر جمعرات کے دن تبرّک کے طور پر 20 ہزار روپیہ ہفتہ بھی لیتے تھے لیکن اسکے باوجود بھی عبدالرحمٰن کو نقاب لگاکر بائیک میں بیچ میں بٹھا کر لیگئے اور غائب کردیا۔ عبدالرحمٰن کے والد افتخار چاچا کباڑی والے کا کافی دیر پتہ کرنے کے بعد پاک کالونی تھانے والوں نے مان لیا کہ آپکا بیٹا ہمارے تحویل میں ہے اور بلال مُلا کیجانب سے 3 لاکھ کا ڈیمانڈ کیا گیا اور نہ دینے کی صورت یا کسی کو خبر کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ افتخار چاچا نے اپنے بیٹے کی سلامتی کی حامی بھری اور کہا کہ میں ڈیڈ لاکھ تک دے سکتا ہوں میرے بیٹے کو چھوڑ دیا جائے لیکن پاک کالونی پولیس کی جانب سے یہ کہا گیا کہ 3لاکھ پورے دو ورنہ بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی کے کیس میں پھنسا کر فُل پرائی کرینگے۔ تمام حکومتی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کیا جاتا ہے کہ غریب عوام کو ان ظالم محافظوں سے محفوظ کیا جائے جب محافظ ہی ایسے ہوں تو لوگ مدد کی اپیل کیلئے کہاں جائے اور کس در کو کھٹکھٹائے اور کسے اپنی فریاد سنائے۔

ziddi larka
ziddi larka
Open In TikTok:
Region: FR
Tuesday 23 June 2026 20:28:48 GMT
1907
38
0
10

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @ziddi.larka7590, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About