@ctpfsd: 7 محرم الحرام کے موقع پر گھنٹہ گھر اور اندرونِ شہر کے بازاروں میں رات کے اوقات میں منعقد ہونے والے جلوس کے دوران سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے افسران اور جوان بھرپور مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ عزادارانِ کرام اور شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فول پروف اور ٹائٹ سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹس، اہم چوراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز مسلسل موجود ہیں اور ہر قسم کی صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ #7محرم_الحرام #Muharram2026 #CityTrafficPoliceFaisalabad