@capitalcitypolicepeshawa: سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے 7 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کینٹ، سٹی اور گلبہار کا دورہ کیا۔ انہوں نے جلوسوں کے روٹس، چیک پوسٹس، سی سی ٹی وی، اینٹی ڈرون سسٹم اور دیگر سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا، جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات بھی دیے۔ جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تھری لیئر سیکیورٹی نافذ ہے اور پشاور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہے "سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد"#ccpopeshawar #DrMianSaeedAhmed #KPPolice