@ghulam_e_panjtan786: حدیثِ مبارکہ کا واقعہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز میں رسول کریم ﷺ کے ساتھ باہر نکلا، میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں تھا۔ آپ ﷺ کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جو بہت شکستہ حال، پریشان اور کمزور تھا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: "تمہارا یہ حال کیسے ہو گیا؟" اس شخص نے عرض کیا: "بیماری اور تنگدستی (فقر) نے میرا یہ حال کر دیا ہے۔" آپ ﷺ نے فرمایا: "میں تمہیں چند کلمات بتاتا ہوں، وہ پڑھو گے تو تمہاری بیماری اور تنگدستی جاتی رہے گی۔" کچھ عرصے بعد جب آپ ﷺ دوبارہ اس طرف تشریف لے گئے، تو اس شخص کو بہت اچھے اور خوشحال حال میں پایا۔ آپ ﷺ نے خوشی کا اظہار فرمایا، تو اس نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! جب سے آپ نے مجھے یہ کلمات بتائے تھے، میں پابندی سے ان کو پڑھتا ہوں (جس کی برکت سے اللہ نے میری حالت بدل دی)۔"#islimic_video #foryou #fyp #islimic_video #مولانااسحاق۔مدنی اسحاق