@alihaq2537: شہسوارِ کربلا کی شہسواری کو سلام نیزے پہ قرآن پڑھنے والے قاری کو سلام رات دن بچھڑوں کی راہ میں رہنا کھڑے حضرت صغریٰؓ تمہاری انتظاری کو سلام سر سے چادر چھن گئی لیکن نظر اٹھی نہیں حضرت زینبؓ تمہاری پردہ داری کو سلام مسکراتے تیغ پر روشن کیا رنگیں چراغ اکبرؓ و قاسمؓ تمہاری جاں نثاری کو سلام کانپ اٹھا عرش کا دل، آسماں تھرا گیا اصغرِ معصومؓ تیری بے قراری کو سلام کٹ گیا کنبہ، مصیبت سر پہ آئی، لٹ گئی ہو گئی بھائی بھتیجوں سے جدائی، لٹ گئی عمر بھر کی دشتِ غربت کی کمائی لٹ گئی رو کے جب کہتی تھیں زینبؓ: ہائے بھائی! لٹ گئی گھر علیؓ کا کیا لٹا، ساری خدائی لٹ گئی ہر امتحاں میں صابر و شاکر رہے حسینؓ کوہِ الم اٹھانے کو حاضر رہے حسینؓ دھوکے سے کوفیوں نے بلا کر ستم کیا مہمانِ بے وطن کو بلا کر ستم کیا خیمہ لگا نہ نہر پہ احمدؐ کی آل کا پانی بھی بند کر دیا زہراؓ کے لال کا لاشوں کو بھانجوں کی لہو میں سجا کے لائے ٹوٹے ہوئے بہشت کے تارے اٹھا کے لائے آیا کسی کو پاس نہ روحِ رسولؐ کا گل کر دیا چراغِ مزارِ بتولؓ کا قاسمؓ کی موت توڑ گئی آس، اُف نہ کی پیاسے شہید ہو گئے عباسؓ، اُف نہ کی سوکھے گلے پہ تیر لگا، خوں میں بھر گئے اکبرؓ تڑپتے کانپتے باپ کے ہاتھوں میں مر گئے پی کے صائمؔ جھومتا تھا جس کو کربل کا شہید بادۂ عشقِ نبیؐ! تیری خماری کو سلام 🌹 کلام: حضرت علامہ صائم چشتی سرکار #نعت #سفیرعشق #پاکستان #قوالی_محفل #پاکستان___زندہ___باد