@novel_lover2.0: ایک دن ایسا آئے گا جب تم مجھے بے حد یاد کروگے، اور شاید میرے پاس تمہاری کوئی تصویر بھی نہ ہوگی۔ میں روز تمہارے لیے لکھتی رہی، تمہیں یاد دلاتی رہی کہ میں تمہاری زندگی میں ہوں۔ عجیب بات ہے نا... کبھی کبھی اپنوں کو بھی اپنی موجودگی یاد دلانی پڑتی ہے۔ پھر ایک وقت آئے گا جب دن اور مہینے گزر جائیں گے، اور میں تمہیں کہیں نہیں ملوں گی۔ اگر کبھی میری یاد ستائے اور تم مجھے ڈھونڈنے نکلو تو سوشل نیٹ ورکس پر تلاش کر لینا۔ اگر وہاں بھی نہ ملوں تو خاموشی سے تین سفید پھول لے کر میرے گاؤں آ جانا... اور تمام قبروں پر فاتحہ پڑھ لینا، شاید ان میں ایک قبر میری ہو۔ میرے پاس مت آنا... بس دور سے دعا کر دینا۔ میں نے ہمیشہ تمہاری عزت کا خیال رکھا ہے۔ میرے لیے تمہارے بغیر زندگی کا سفر آسان نہیں تھا، مگر میرا پیار آج بھی ویسا ہی ہے۔ تم چاند سے زیادہ خوبصورت ہو، میری جان۔ تمہارے حُسنِ اخلاق اور کردار پر ہزاروں کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ یہ میرے آخری الفاظ ہیں۔ اس کے بعد میں تمہیں تنگ نہیں کروں گی۔ میں نے بہت انتظار کیا... ہر لمحہ موبائل ہاتھ میں رکھا کہ شاید تمہارا پیغام آ جائے، مگر تم نہ آئے۔ بس میری آخری امید مت توڑنا... شاید کبھی تم آؤ میری قبر پر۔ #urdupoetry #fyp #viral #sadpoetry #romanticlines