@btwrites2: BT_writes 🦋 میں نے تمہیں صرف چاہا نہیں تھا میں نے تمہیں دل سے مانا تھا۔ مجھے محبت کے اصول نہیں آتے تھے، نہ یہ معلوم تھا کہ کیسے نبھایا جاتا ہے مگر جو بھی تھا، سچا تھا، خالص تھا۔ میں نے تمہارے ساتھ جو احساس جیا، وہ میری زندگی کے سب سے گہرے لمحے تھےـ میں نے تمہارے لیے خود کو بدل دیا، تمہاری ہر بات میں ہاں ملائی، تمہاری خوشی کو اپنی خوشی سمجھا کبھی انکار نہیں کیا، کبھی سوال نہیں اٹھایا۔ تمہارے ساتھ رہ کر ایسا لگتا تھا جیسے میری دنیا مکمل ہے۔ مگر شاید تمہیں میری قدر کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی۔ تم نے یہ سوچا ہوگا کہ میری جگہ کوئی اور لے لے گا شاید لے بھی لے، مگر وہ “میں” نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ ہر انسان الگ ہوتا ہے، ہر محبت کا انداز الگ ہوتا ہے اور جو احساس میں نے تمہارے لیے رکھا، وہ کسی اور کے بس کی بات نہیں۔ مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ میں تمہارے لیے کم کیوں تھی جب میں نے خود کو تمہارے لیے مکمل کر دیا تھا۔ لیکن اب میں نے یہ مان لیا ہے کہ شاید تمہارا جانا ہی میرے حق میں بہتر تھا۔ کیونکہ جو نصیب میں نہیں ہوتا، وہ لاکھ چاہنے کے باوجود بھی نہیں ملتا۔ ہاں، وقت کے ساتھ شاید تمہیں کوئی اور مل جائے اور مجھے بھی اپنی زندگی میں کسی کو جگہ دینی پڑے۔ مگر سچ یہ ہے کہ پہلی محبت کا احساس کبھی دوبارہ ویسا نہیں ہوتا۔ وہ ایک بار ہوتا ہے اور ہمیشہ کے لیے دل میں رہ جاتا ہے۔ میں بس یہ چاہتی ہوں کہ تم کبھی کسی کو ایسے نہ کھونا جیسے تم نے مجھے کھو دیا کیونکہ کچھ لوگ دوبارہ نہیں ملتے، چاہے پوری دنیا ہی کیوں نہ تلاش کر لو۔ #fyp #foryou #urdupoetry #unfrezzmyaccount #1millionaudition

انت الحیات ♥️🧸
انت الحیات ♥️🧸
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 24 June 2026 06:17:45 GMT
15607
686
9
200

Music

Download

Comments

sikandarmughal316
S♥️M :
🥰🥰🥰
2026-06-24 09:04:59
0
talhawattoo24
𓂀 𝕚𝕜𝕙𝕗𝕖.𝕖. 𝕚𝕤𝕙𝕢 𓂀 :
🥰🥰🥰
2026-06-24 08:00:36
0
sanwalkhansanwalk46
😘♡Sanwal khan♡😘 :
🥰🥰🥰
2026-06-24 07:03:57
0
mariarajpoot7
꧁࿇♥𝕸𝖆𝖗𝖎𝖆 𝖗𝖆𝖏𝖕𝖔𝖔𝖙 :
💖🖤🤎💓💟💟💋💝💝❤️🤍🤍💚💙💙💗💗💘💞💞🩶🩶🩶💜💜💕🧡🌹🩵🌹🌹🩵🩵🩵🩵♥️♥️❣️❣️💌💌🩷
2026-06-24 11:55:46
0
To see more videos from user @btwrites2, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About