@mariavibessgd: میں ایک گھر بناؤں گی، ایک ایسا گھر جہاں کسی کے آنے سے زیادہ میرے رہنے کی اہمیت ہوگی۔ میں ایک گھر بناؤں گی، جہاں میں رو سکوں، بغیر کسی سوال کے، اور ہنس سکوں، بغیر کسی وجہ کے۔ وہاں ایک آئینہ ہوگا، جو مجھے میری کمیاں نہیں، میری ہمت دکھائے گا۔ ایک چھت ہوگی، جہاں میں ستاروں سے باتیں کروں گی، اور اُن سے کہوں گی کہ اب میں ٹھیک ہوں۔ میں ایک گھر بناؤں گی، جہاں کسی کے جانے سے گھر ٹوٹے گا نہیں، جہاں صرف میں ہوں گی، بغیر کسی شرط کے، بغیر کسی بوجھ کے۔ میں ایک گھر بناؤں گی جو صرف میرا نہیں، میری روح کا سکون ہوگا۔۔۔۔۔!!!!