@ishq.likhti.hun04: caption 🖤🫠 تیری قربت کا نشہ شراب سے بڑھ کر ہے ایک لمحہ ملے تو صدیوں کی پیاس جاگ اٹھتی ہے تیری سانسوں کی مہک دل کے ہر ویران کونے میں محبت کے پھول کھلا دیتی ہے اور تیری ایک نظر میری روح کو ایسی بےقراری دے جاتی ہے کہ پھر سکون بھی تیرا محتاج لگتا ہے جب تُو میرے قریب ہوتا ہے تو فاصلے اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں وقت خاموش ہو جاتا ہے اور دل صرف تیرے لمس کے خیال سے ہی دھڑکنے لگتا ہے کاش ہر رات تیری بانہوں کے حصار میں گزرے جہاں میری ہر دھڑکن تیرے نام کی صدا بن جائے اور میری ہر دعا کا آغاز بھی تُو ہو انجام بھی تُو تم وہ محبت ہو جس کا احساس دل کو بےاختیار کر دیتا ہے اور تمہاری قربت ہر بار مجھے پہلے سے زیادہ تمہارا بنا دیتی ہے