@safuu_22: تیرے لیے تو فقط رابطہ ختم تھا ایک نمبر بلاک کرنا، چند پیغامات مٹانا، اور خاموش ہو جانا شاید بہت آسان تھا مگر میرے لیے یہ صرف بات چیت کا ختم ہونا نہیں تھا یہ میری پوری دنیا کے بکھرنے کا آغاز تھا تم چلے گئے تو ساتھ صرف تم نہیں گئے میرا سکون، میری ہنسی، میری نیند، میری دعاؤں کا یقین بھی ساتھ لے گئے میں لوگوں کے درمیان رہ کر بھی اندر سے ویران ہو گئی اتنی خاموش کہ خود اپنی آواز سے ڈرنے لگی تمہیں شاید کبھی اندازہ بھی نہ ہو کہ بعض جدائیاں انسان کو زندہ رکھتے ہوئے بھی مار دیتی ہیں میں نے ہر روز خود کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر دل ہر رات تمہارے نام پر ٹوٹ جاتا تھا تیرے لیے تو فقط رابطہ ختم تھا مگر میں خود پہ گزری وہ قیامت آج تک کسی کو بتا نہیں سکی کیونکہ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو لفظوں میں نہیں، صرف خاموش آنکھوں میں نظر آتے ہیں۔#you #following #foryou #saport #youtub