@nadeemkhansargodha786: *کمسن منتہا کے گھر کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر کی آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور انصاف کی یقین دہانی* کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے آر پی او شہزاد آصف خان اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ سرگودھا میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ کمسن بچی منتہا کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا نے غم زدہ والدین اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی، مرحومہ منتہا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچی کے ساتھ پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ انتہائی دل خراش ہے اور انتظامیہ اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔