@bisp_pakistan: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے پیغام: مستقبل میں تمام وظائف کی ادائیگیاں صرف بینظیر موبائل سم پر قائم کیے گئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔ مستحق خواتین کی سہولت کے پیشِ نظر مفت بینظیر موبائل سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت سم حاصل کریں۔ سم حاصل کرنے کے پانچ دن بعد متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے اپنا ڈیجیٹل والٹ لازمی ایکٹیویٹ کروائیں تاکہ آئندہ وظائف کی وصولی میں آسانی ہو۔ جن خواتین نے پہلے ہی سم حاصل کر لی ہے، وہ بھی فوری طور پر اپنا ڈیجیٹل والٹ ایکٹیویٹ کروائیں تاکہ مستقبل کی ادائیگیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے. #FinancialInclusion #BISP #BenazirMobileSIM #DigitalWallet #BISPUpdates