@mian.zeeshan.rafique.mpa: پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی جامع اور مدلل گفتگو وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں جاری تاریخی ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور شفاف طرزِ حکمرانی پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے ای-ٹینڈرنگ نظام کے کامیاب نفاذ کے نتیجے میں 80 ارب روپے کی خطیر بچت کو حکومتِ پنجاب کی شفافیت، میرٹ اور بہترین مالی نظم و نسق کا عملی ثبوت قرار دیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے اور عوامی وسائل کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں جاری تاریخی ترقیاتی اقدامات، شہری سہولیات کی بہتری، ستھرا پنجاب پروگرام، مثالی گاؤں منصوبے اور دیگر عوام دوست اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کو عوامی خدمت کے عزم کا مظہر قرار دیا۔ #CMMaryamNawazSharif #mianzeeshanrafique #syedmudassirhussain #GovtOfPunjab #PunjabAssembly