@karachipoliceofficial: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے محرم الحرام کے سلسلے میں نمائش چورنگی اور مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ نے سیکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور چیکنگ کے نظام پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں پولیس چیف نے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر تک جلوس کے روٹ اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ کیا، جہاں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ نے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ پولیس چیف نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ #KarachiPolice #Muharram1448 #SecurityMeasures #Karachi #PublicSafety