@bbcurdu: انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں دریائے چناب کے کنارے آباد یہ وادی اپنی منفرد ثقافت، دلکش مناظر اور قدرتی وسائل کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ یہ خطہ نیلم، شلاجیت، گُوچی اور متعدد نایاب جنگلی جڑی بوٹیوں سمیت قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے۔ بلند و بالا پہاڑ، روایتی طرزِ زندگی اور مقامی لوگوں کی مہمان نوازی اس سفر کو اور بھی یادگار بنا دیتی ہے۔ بی بی سی اردو کی اس خصوصی پیشکش میں دیکھیے اس وادی کی ایک جھلک۔ رپورٹ اور پروڈیوسر: قیصر اندرابی فلمنگ: شبیر بھٹ ایڈیٹ: شبیر بھٹ اور دیواشیش کمار