@mediacellppp: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اپنے وفاقی کابینہ کے ساتھی آپ کو حقیقت بتانے کے بجائے گمراہ کر رہے ہیں تاکہ عوامی غصے کا رخ اپنی طرف آنے کے بجائے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب موڑ دیا جائے۔ تنقید ضرور کریں، یہ آپ کا جمہوری حق ہے، مگر صرف سندھ حکومت پر نہیں بلکہ ان لوگوں سے بھی جواب مانگیں جو اقتدار، وسائل اور فیصلوں پر قابض ہیں۔ اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے؛ کراچی کے عوام کے حقوق زیادہ اہم ہیں یا وفاقی حکومت میں چند وزارتیں اور کرسیاں؟ اگر وفاقی حکومت آپ کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو پھر صرف بیانات دینے کے بجائے عملی قدم اٹھائیں اور حکومت سے علیحدگی اختیار کریں۔