@user9562150768663: اس مجذوب کو دیکھ کر میں ٹهر سا گیا اس میں ایک کشش سی تهی عجیب سی کیفیت تهی اس کی. اکیلے اشاروں میں باتیں کر رہا تها. میرے اچانک قدم اس کی طرف چل پڑے، میں اس مجذوب کے سامنے جا کهڑا ہوا، مگر میری زبان سے کچھ بولا نہیں جا رہا تها اس نے میری طرف نظریں اٹها کر دیکها ایک عجیب سی حالت تهی اس وقت میری. اس کے قریب جاتے ہی میں نے پوچھا "بابا جی" کهانا کهایا آپ نے ؟ انہوں نے کہا نہیں کهایا میں بهاگ کر بس اسٹاپ کے قریب ایک ہوٹل پر گیا اور چاول کی ایک بڑی پلیٹ اس "مجذوب " کو بڑے ادب کے ساتھ دی. وہ "مجذوب" بڑے عجیب انداز سے چاول کها رہا تها آدھے چاول نیچے گر رہے تهے آدھے کها رہا تھا. چاول اس کی داڑھی میں اٹک رہے تهے اور جهولی میں گر رہے تهے. مگر دنیا سے بے پرواہ ہو کر کها رہا تها. کهانے کے بعد میں نے اس "مجذوب" کے ہاتھ سے وہ پلیٹ لے لی اور کسی اور چیز کے لیے پوچها کہ اور کچھ چاہیے تو اپنی توتلی زبان میں کہنے لگے کہ "چائے پلا دے" اور اپنے گلے میں لٹکے ہوئے ایک کپ کو میری طرف بڑها دیا کہ اس میں چائے ڈال کر لے آ، میں واپس ہوٹل پر گیا اور پلیٹ واپس کی. پهر کهانے اور چائے کے پیسے ادا کیے اور ان کے کپ میں چائے ڈلوا کر ان کو دے دی اور بڑے آرام اور بے نیازی سے چائے پینے لگے جیسے میں ان کے پاس کھڑا ہی نہیں. چائے پینے کے بعد انہوں نے میری طرف دیکها، میں ان کے پاس کافی دیر سے کھڑا تها شاید ان کو مجھ پر ترس سا آگیا یا شاید میری قسمت کا فیصلہ ہونے والا تها. میری طرف مجذوبانہ نظر سے دیکھ کر بولے " جا توں نے میرا پیٹ بهرا ہے اللہ تیری جهولی بهرے گا" دعا سن کر میری حالت عجیب سی ہوگئی کیونکہ مجهے ان لوگوں کی دعا کی قبولیت کا پتا تها کیونکہ ان کی دعاؤں اور عرش میں کوئی پردہ نہیں ہوتا. وہ "کریم رب" ان کے منہ سے نکلنے والی دعا کی لاج رکهتا ہے اور قبولیت کا درجہ عطاء فرماتا ہے. قارئین ! اس واقعہ کو 4 سال ہونے والے ہیں آج میں "مکہ مکرمہ حرم شریف" میں قریباً 3 سال سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں. دین بهی ملا اور دنیا بهی اس دعا کی برکت سے، سچ پوچهتے ہیں تو ابهی دعا کا تو شاید 1 فیصد حصہ ملا ہے ابهی 99 فیصد حصہ باقی ہے. 4 سال دعا کے 1 فیصد سے گزر گئے مگر آپ کو کیا کیا راز بتاوں جو مجھ پر افشاں ہوئے. اس "مجذوب" نے اللہ کے حکم سے میری جهولی نا جانے کن کن نعمتوں سے بهر دی تهی آج تک وہ نعمتیں گن رہا ہوں مگر ناکام ہو جاتا ہوں ہر مرتبہ. قارئین ! کیا دنیا میں اور کوئی بندہ نہیں تها جو اس مجذوب کو کهانا کهلاتا یا میں کوئی ولی کامل تها ؟ نہیں نہیں بات مقدر کی تهی، نصیب کی تهی، سعادت کی تهی جو میرے حصے میں آئی صرف اس اللہ کے بندے کی خدمت کر کے. ہزاروں بندے اس مجذوب کے قریب سے گزر رہے تهے مگر یہ خدمت میرے حصے میں آئی کیونکہ میں نے اس کی بهوک محسوس کی تهی. میں اپنے آپ کو اس مہربانی کا حقدار تو نہیں سمجھتا مگر وہ "کریم رب" جس کو میں نے ہمیشہ "ماں" کہہ کر پکارا ہے اس مہربانی کو اس کی طرف سے انعام سمجھ کر رکھ لیا تها. قارئین ! کسی غریب کو کهانا کهلانے والے ایسے موقعے کبهی ہاتھ سے نا جانے دیجئے گا وہ "کریم رب" کس روپ میں آپ سے ملے کون جانے. وہ "مجذوب" پهر مجهے نظر نہیں آیا مگر اس کا چہرہ میری آنکھوں میں جذب ہو چکا ہے اور اس کی دی ہوئی دعا کے الفاظ میرے کانوں میں آج بهی گونج رہے ہیں. "جا توں نے میراپیٹ بهرا ہے اللہ تیری جهولی بهرے گا "

شمع۔عشق 🔥
شمع۔عشق 🔥
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 24 June 2026 13:02:51 GMT
208
16
1
2

Music

Download

Comments

nasrullahmughal11
𝓝𝓼𝓪𝓻 مغل 🙈 :
🥰🥰🥰
2026-06-24 13:54:36
0
To see more videos from user @user9562150768663, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About