@district.keamari.police: ضلع کیماڑی تھانہ ماڑیپور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔ لاکھوں روپے مالیت کا مضحر صحت انڈین گٹکا بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ چھتارا بائی پاس پر حب چوکی سے مضحر صحت انڈین گٹکا لے کر آنے والی ڈبل کیبن گاڑی پکڑی گئی۔ پکڑی گئی گاڑی سے 268 عدد پیکٹ (29480 پڑیاں) مضحر صحت انڈین گٹکا برآمد۔ مضحر صحت انڈین گٹکا حب سے کچے راستے کے زریعے اسمگل کیا جارہا تھا۔ مضحر صحت انڈین گٹکا ڈبل کیبن گاڑی میں مختلف خفیہ مقامات پر چھپایا گیا تھا۔ مضحر صحت انڈین گٹکا کی ترسیل میں ملوث سیف الرحمان ولد عبدالعیاث نامی ملزم گرفتار۔ ملزم کے خلاف مقدمہ 218/26 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ *ترجمان: کیماڑی پولیس* . . . . . #police #SindhPolice #KarachiPolice #keamaripolice #SSP