@haqeeqatpasand11: پھر میرا دل مر گیا... اب مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا، خوشی کی وہ لہر جو کبھی پورا وجود ہلا دیتی تھی اب محسوس ہی نہیں ہوتی خوشی کا مطلب ہی بھول گئی ہوں، اب بس یہ یاد ہے کہ کبھی کچھ محسوس ہوتا تھا، اب وہ بھی نہیں ہوتا۔ نہ اداسی کا وہ بوجھ جو آنکھوں کو رات بھر جگاتا تھا، اب تو بس خالی پن ہے۔ رونا تو دور کی بات، اب آنسو بھی میرے وفادار نہیں رہے، وہ بھی راستہ بھول گئے ہیں۔ وہ دوست جن سے گھنٹوں باتیں ہوتی تھیں، راتیں کم پڑ جاتی تھیں، اب ان سے بات کرنے کا دل نہیں کرتا۔ فون اٹھاتی ہوں تو انگلیاں رک جاتی ہیں، کیا کہوں؟ کہ اب بتانے کو کچھ بچا ہی نہیں۔ وہ میسج جو کبھی سینڈ ہوتے ہی دل تیز کر دیتے تھے، اب نوٹیفکیشن دیکھ کر بھی خاموش رہ جاتی ہوں۔ اپنا پسندیدہ انسان، جس کا میں چاہتی تھی نام بھی کوئی نہ لے اب اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر بھی جلن نہیں ہوتی۔ پہلے تو سانس رک جاتی تھی اب بس ایک بے حس نگاہ اور آگے بڑھ جاتی ہوں۔ جیلسی وہ جذبہ تھا جو محبت کے زندہ ہونے کی نشانی تھا، اب وہ بھی مر چکا ہے ۔ جو مل جائے کھا لیتی ہوں فرمائشیں نہیں کرتی کہ آج میں نے یہ کھانا ہے آج میں نے وہ کھانا ہے۔ پہلے ضد کرتی تھی، روٹھ جاتی تھی اب ضد کرنا بھول گئی ہوں۔ اب کوئی بات دل پر ہی نہیں لگتی، کوئی لفظ زخم نہیں دیتا، کیونکہ زخم سہنے کی جگہ ہی ختم ہو گئی ہے۔ لوگ کہتے ہیں تم بدل گئی ہو، ہاں میں بدل گئی ہوں، اس حد تک کہ اب میں خود کو بھی نہیں پہچانتی۔ پہلے چھوٹی چھوٹی بات پر رو دیتی تھی، اب بڑے بڑے طوفان سینے میں دفن کر کے مسکرا دیتی ہوں۔ رات کو نیند آ جاتی ہے، خواب نہیں آتے، کیونکہ خواب دیکھنے کی ہمت بھی مر گئی ہے۔ اب کوئی انتظار نہیں، کوئی تمنا نہیں، کوئی دعا بھی مانگنے کا دل نہیں کرتا اب۔ آئینے کے سامنے کھڑی ہوتی ہوں تو وہ لڑکی نظر نہیں آتی جو کبھی ہنستی تھی، چیختی تھی، جیتی تھی۔ اب بس ایک وجود ہے، سانس لیتا ہے، چلتا پھرتا ہے، مگر زندہ نہیں ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں کیا ہوا؟ میں کہہ دیتی ہوں کچھ نہیں، کیونکہ انہیں بتاؤں بھی تو کیا بتاؤں؟ کہ میرا دل مر گیا ہے؟ کہ میرے احساسات دفن ہو گئے ہیں؟ وہ سمجھیں گے بھی نہیں۔ محبت تھی تو تکلیف تھی، نفرت تھی تو آگ تھی، اب نہ محبت ہے نہ نفرت، بس راکھ ہے۔ اب کوئی اگر چھوڑ کر چلا بھی جائے تو دروازہ بند کر کے چپ کر جاتی ہوں۔ پہلے مناتی تھی، روکتی تھی، اب جانے والوں کا راستہ خود صاف کر دیتی ہوں۔ میری موجودگی بھی بے معنی ہو گئی ہے، میری غیر موجودگی سے بھی کسی کو فرق نہیں پڑتا ۔ وہ گانے جو کبھی دل کو چھو لیتے تھے، اب بیک گراؤنڈ میوزک بن گئے ہیں۔ وہ جگہیں جہاں کبھی سکون ملتا تھا، اب وہاں بھی اجنبیت محسوس ہوتی ہے۔ اپنا ہی وجود بوجھ لگتا ہے، جیسے میں کسی کہانی کا فالتو کردار ہوں۔ خواہشیں مر گئی ہیں، امیدیں دفن ہو گئی ہیں، بس سانسیں باقی ہیں جو زبردستی چل رہی ہیں۔دعا کرنا کہ کبھی تمہارا دل بھی نہ مرے، کیونکہ یہ موت سب سے بدتر موت ہے۔ #creatorsearchinsights #unfreezemyaccount
mot a jye gali lakin ye mohabbat na ho Kisi se 💔💔💔
2026-06-27 08:14:53
5
mushtaqphys :
دل نہیں مرا، بس بہت تھک گیا ہے۔ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو خاموش کر دیتے ہیں، مگر وقت اور اللہ کی رحمت سے یہی دل پھر دھڑکنا اور محسوس کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اللہ آپ کو سکون اور خوشیاں عطا فرمائے۔
2026-06-24 17:49:37
50
Noshi777 :
send me caption
2026-06-27 09:15:25
2
Maryam Yildiz :
چاہے کچھ بھی ہو یہ روح ہمیشہ اداس ہی رہے گی کہ یہ دنیا اسکا اصل گھر نہیں ❤️🩹
2026-06-25 15:33:57
12
✨ No Name ✨ :
مرے ہوئے دل بھی اکثر لوگوں کو یاد کرتے رہتے ہیں
2026-06-25 15:44:50
18
🎀 ث 🎀 :
اور کسی کا دل اس طرح مارنے والے سکون سے رہتے ہیں،وہ کہتے ہیں ہم نے کچھ غلط نہیں کیا
2026-06-24 19:51:47
23
lubnashah347 :
blkl ASA hi h ,jb Dil mar jy phr koi ehsas baqi ni rehta , r shyd acha hi hta h sb ki hqiqat Khul kr samny ajati h ,asy ma Dil Allah se jur jata h ,dunya Dil lganay ki jga hi ni h
2026-06-24 18:36:15
7
Bushra khan :
relatable I can feel each and every word 🥺
2026-06-25 12:12:47
8
مریم :
Kya khoob likha heart touching 👍
2026-06-25 15:53:32
3
biya🚩 :
or phir dil ny khawahishen krna bhi chor din😌or ab kisi ky kuch khene se bura bhi nhi lgta😌
2026-06-25 19:44:58
6
ishq e zara :
shayed Mera Haal b Kuch Aisa hi hai Dunia ko dikhane klye hasnti hun andar se to bejaan hon
2026-06-25 18:07:21
6
🖤🖤🖤 :
پتہ ہے دل ٹوٹ کے بکھر جاتا ہے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہانی چاہیے یہ زندگی ہے اس کا مضبوطی سے سامنا کرو
2026-06-25 04:03:18
9
..❤️🩹ZAحRA...🎀 🕊️ :
میں بھی ایسی ہو گئی ہوں😭
2026-06-25 18:04:47
9
MUNEEB :
need caption please 🥺
2026-06-27 00:52:49
1
Allah is My Strength :
same story sister
2026-06-26 16:43:39
1
Hurain fatima :
100000000 agreee with u
2026-06-25 17:07:30
4
Rana ANAS :
Heart touching caption.
2026-06-25 16:17:05
3
{بے احساس❤️🩹} :
میرا ساتھ بھی ایسا ہی ہوا 🥺
2026-06-25 18:22:17
3
Huraira 111 :
Hyyy 🥺🥺🥀
2026-06-26 06:35:18
3
Muhammad :
right
2026-06-25 12:52:29
2
Sain❤️ :
caption please 🥺
2026-06-26 14:43:44
1
To see more videos from user @haqeeqatpasand11, please go to the Tikwm
homepage.