@liaqatmehsood: پریس ریلیز 24 جون 2026ء ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود نے 22 جون کو نادرن بائی پاس پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی عیادت کے لیے سیول ہسپتال کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی، ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ حاجی لیاقت محسود نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث ہے، تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل، ڈاکٹروں کی انتھک محنت اور ہسپتال انتظامیہ کے بہتر انتظامات کی بدولت دونوں زخمیوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے سیول ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی قابلِ ستائش ہے ، انہوں نے خصوصی طور پر ڈاکٹر حارث آفریدی اور ان کی پوری ٹیم کی شبانہ روز خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ حاجی لیاقت محسود نے زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل شفا عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔ جاری کردہ: ترجمان آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن(پاکستان ) #alldumpertruckownerassosiation #capcut #liaquatsquad #tictok #fyp