@assistantcommissionerraz: صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔ آج ممبر قومی اسمبلی جناب شہرام خان ترکئی صاحب، منسٹر فیصل خان ترکئی صاحب، سیکرٹری سپورٹس جناب محمد آصف صاحب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب اور ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی فہیم حیات نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ ہستم اور محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کے حکام کے ہمراہ پرمولی اور غلامہ میں مجوزہ سائٹس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے مجوزہ مقامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے کے حوالے سے ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔#AACRAZZAR #foryourpage #DistrictAdministrationSwabi #dutytime @Sabeeha Hastam