@ramzanranakp: اسمبلی تقدس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، دو منٹ میں عہدہ چھوڑ سکتا ہوں، اپوزیشن کے حقوق کا تحفظ کروں گا: اسپیکر پنجاب اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان کی بالادستی اور پارلیمانی وقار کے تحفظ کے لیے سخت ترین موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آئین اور اسمبلی قوانین پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر نے واضح کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے تقدس کی خاطر دو منٹ سے پہلے اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکیں گے۔ ملک محمد احمد خان نے ہاؤس فلور پر اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایوان میں اپوزیشن کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اپنی بات عوام تک پہنچانے کے لیے متعدد پلیٹ فارمز موجود ہیں، جبکہ اپوزیشن کے پاس عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے صرف پارلیمنٹ کا فورم ہی واحد ذریعہ ہے Speaker Punjab Assembly Malik Ahmed Khan speech , #breakingnews #Fyp #fypシ #Kasur #Lahore Speaker Punjab assembly vs uzma bukhari issue