@assistantcommissionerraz: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ ھستم صاحبہ نے آج جنرل بس اسٹینڈ شیوہ اڈہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مسافروں سے براہِ راست فیڈ بیک لے کر مختلف روٹس کے کرایوں کی جانچ کی گئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ منظور شدہ سرکاری کرایہ ناموں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ مزید برآں، گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے اوور لوڈنگ اور مقررہ گنجائش سے زائد نشستوں کے حوالے سے بھی چیکنگ کی گئی۔ ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی کہ مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ ضلعی انتظامیہ صوابی عوام کو محفوظ، معیاری اور مناسب سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی نگرانی اور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔#AACRAZZAR #foryourpage #DistrictAdministrationSwabi #official @Sabeeha Hastam