@city21news: جہانیاں: ستھرا پنجاب منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف جہانیاں میں ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت کام کرنے والے ورکرز نے تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ورکرز کے مطابق انہیں بینک سے 39,600 روپے تنخواہ موصول ہوتی ہے، تاہم انہیں صرف 27,000 روپے ادا کیے جاتے ہیں جبکہ باقی رقم ہر ماہ کاٹ لی جاتی ہے۔ الزام ہے کہ سپروائزر شہباز کمبوہ بینک کے باہر ہی ورکرز سے لاکھوں روپے کی ماہانہ کٹوتیاں وصول کرتا ہے۔ متاثرہ ورکرز عمر حیات اور عبدالجبار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کروائی تو انہیں دفتر بلا کر مبینہ طور پر عمر نامی شخص نے وردی جمع کروانے اور نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دی۔ ورکرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 🧐🧐😐🥺 #saafsuthrapunjab #maryamnawaz #takeaction #jahaniya #viralvideo